Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول لڑکی ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول لڑکی ہلاک

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) شاہ عنایت گنج اور مائیلادیوپلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 21 سالہ آفرین بیگم جو بالانگر چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن مرزا بشیر کی بیٹی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ کل یہ لڑکی آٹو میں اپنے افراد خاندان کے ہمراہ جارہی تھی کہ شاہ عنایت گنج کے علاقہ میں مخالف سمت سے آنے والے آٹو میں تصادم سے حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں آفرین شدید زخمی ہوکر فوت ہوگئی ۔ مائیلادیوپلی پولیس کے مطابق ایک ضعیف شخص 72 سالہ جنگاؤ جو پلے چیرو علاقہ کا ساکن کل وہ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT