Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن لڑکی فوت

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر اور شہر کے علاقہ ایس آر نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 3 سالہ سریشا جو امبیڈکر نگر علاقہ کے ساکن راما کرشنا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی آج اپنے مکان کے قریب روزآنہ کے معمول کی طرح کھیل رہی تھی کہ ایک آٹو ٹرالی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آٹو ٹرالی کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ ڈرائیور نے بغیر دیکھے آٹو ٹرالی کو پیچھے لیا جس کے سبب لڑکی زد میں آگئی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ آر گوپال جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ داسری بستی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 19 نومبر کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیںہ اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT