Tuesday , August 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن لڑکی کی موت

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن لڑکی کی موت

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر اور افضل گنج پولیس کے مطابق دو سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس ذرائع کے مطابق 31 سالہ یوسف سلیمان جو طالب علم تھا ۔ سینک پوری کالونی سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ آج صبح یہ طالب علم اس کے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مانصاحب ٹینک کے علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں شدید زخمی یوسف سلیمان علاج کے دوران فوت ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 5 سالہ ساجدہ بیگم جو محبوب آباد ضلع کے ساکن شیخ پاشاہ کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی 3 مارچ پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT