Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی اور سائبرآباد کے علاقہ کیسرا علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 2 سال کا گلاب پٹیل جو بوئن پلی علاقہ کے ساکن ٹی ایس پٹیل کا بیٹا تھا ۔ یہ کمسن اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ ٹپر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 21 سالہ سی ایچ شیکھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایم ایم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 4 فروری کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور شیکھر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT