Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد کی اموات

سڑک حادثات میں دو افراد کی اموات

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) حیات نگر اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ پی آر لکشمن جو پیشہ سے ڈرائیور تھا یہ عنبرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ سرینواس گوڑ جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا تاجر تھا ۔ لنگوجی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل ڈیوئیڈر سے ٹکراگئی اور وہ قریبی ہاسپٹل منتقل کرنے پر علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT