Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد کی موت

سڑک حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد۔/20اکٹوبر ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ گوپال پورم اور راچہ کنڈہ کے علاقے حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق42 سالہ شیکھر پیشہ سے کار ڈرائیور سیتاپھل منڈی علاقہ کا ساکن تھا یہ شخص کل اپنی موٹر سیکل پر چلکل گوڑہ چوراہے سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35سالہ راجو جو پیشہ سے ڈی سی ایم میکانک تھا ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن بتایا گیا۔ 18 اکٹوبر کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ پیدا عنبر پیٹ کے علاقہ میں تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT