Tuesday , September 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک‘دس افراد زخمی

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک‘دس افراد زخمی

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) ضلع رنگار یڈی کے علاقہ کندکور اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک اور دیگر 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ کندکور پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسمہا اماں جو کندکور علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی یہ خاندان پیشہ زراعت سے وابستہ تھا ۔ کل رات ضعیف میاں بیوی ایک مسافر

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) ضلع رنگار یڈی کے علاقہ کندکور اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک اور دیگر 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ کندکور پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسمہا اماں جو کندکور علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی یہ خاندان پیشہ زراعت سے وابستہ تھا ۔ کل رات ضعیف میاں بیوی ایک مسافر بردار آٹو میں سفر کررہے تھے کہ ایک موٹر سیکل نے آٹو کو ٹکر دے دی اور آٹو الٹ جانے کے سبب ضعیف نرسمہا ماں برسر موقع ہلاک اور آٹو میں سوار دیگر 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 33 سالہ پرکاش جو پیشہ سے ڈیری ویان پر کام کرتا تھا ۔ گورا ویلی حیات نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ جاریہ ماہ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا حادثہ دودھ کی ویان الٹ جانے کے سبب پیش آیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT