Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افرادہلاک ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 47 سالہ وینکٹ رتنم جو پیشہ سے ڈرائیور مدھوبن کالونی کاٹے دھن علاقہ کا ساکن تھا ۔یہ شخص پانی کا ٹینکر چلاتا تھا ۔ آج پہاڑی شریف کے حدود علی ہلز بسم اللہ کالونی میں ٹینکر الٹ جانے کے سبب پیش آئے حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 20 سالہ نریندر جو گھٹکیسر علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ آج یہ شخص ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT