Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) ہمایوں نگر اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ پربھو کرن جو پیشہ سے طالب علم بتایا گیا ہے کل رات موٹر سیکل پر مانصاحب ٹینک کی جانب سے مہدی پٹنم کی جانب جارہا تھا کہ این ایم ڈی سی کے قریب حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں پربھو کرن نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 45 سالہ مہیشور راؤ جو پیشہ سے چوکیدار تھا گولکنڈہ کے علاقہ رام دیوگوڑہ علاقہ کاساکن تھا ۔ گزشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور  علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 30 سالہ محمد اسماعیل جو پیشہ سے کیٹرینگ کا کاروبار کرتا تھا یہ شخص قادری چمن کاروان علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح کے اوقات یہ شخص دبیر پور ہ اور اپو گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 19 سالہ شیخ زبیر جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ صفدر نگر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان کل کام سے واپس نہیں لوٹا تھا اور آج بورا بنڈہ اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران وہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے شیخ زبیر کی موت پر ٹرین حادثہ کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT