Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) چارمینار اور ناچارم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ چارمینار پولیس کے مطابق 38سالہ محمد منور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کشن باغ میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ناچارم پولیس کے مطابق 35 سالہ آنند کمار جو ناچارم علاقہ کا ساکن تھا 10جون کو یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT