Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور ادی پٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ پرشانت ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یہ شخص کل اپنے ساتھی راجو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حیات نگر کے علاقہ میں ایک ٹریکر سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران پرشانت ریڈی رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 25 سالہ پر نئے جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ایم ایس آر کالونی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ادی بٹلہ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص ایک خانگی اسکول کی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT