Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) دنڈیگل اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 30 سالہ گوپال جو مزدور تھا ایس وی نگر کالونی نارسنگی میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 52 سالہ سدیا جو خانگی ملازم تھا اندرا ریڈی نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT