Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /26 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میڈپلی اور اچم پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے جس میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 42 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ یہ شخص کل شام جنگی چرلہ علاقہ میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اچم پیٹ پولیس کے مطابق 36 سالہ چنالنگماں جو اچم پیٹ علاقہ کے ساکن شخص نارائنا کی بیوی تھی ۔ کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ یہ خاتون اچم پیٹ بس اسٹاپ کے قریب بس کے انتظار میں تھی کہ اس درمیان اس خاتون کی جان پہچان والا شخص انجایا نے اس کو موٹر سائیکل پر لفٹ دیا ۔ دونوں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سے گرکر خاتون شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT