Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میڑپلی اور رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 44 سالہ سری راملو جو پیشہ سے خانگی ملازم بی بی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر میڑپلی علاقہ سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس رام گوپال پیٹ کے مطابق 61 سالہ گوپال نائیک جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ایس آر نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح یہ شخص آٹو میں سکندرآباد علاقہ سے گذر رہا تھا کہ آٹو الٹ جانے سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT