Thursday , January 17 2019

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 26 سالہ پون جو بہادر پورہ علاقہ کا ساکن تھا ڈی ایل ایف کمپنی میں سافٹ ویر ملازم جو کل اپنے ساتھیوں سید احمد خاں، ومشی اور سریکانت کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں پون شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سریکانت کار چلارہا تھا۔ اوپل پولیس کے مطابق 45سالہ مدھو موہن جو خانگی ملازم تھا یہ شخص اوپل چوراہے پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT