Wednesday , December 19 2018

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 27 سالہ سوریا جو جمعرات بازار علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج صبح یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 26 سالہ چودھری سندیپ جو پیشہ سے ڈی سی ایم ڈرائیور ضلع ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج ڈی سی ایم لیکر برائے آوٹر رنگ روڈ سفر کر رہا تھا کہ کیسرا کے علاقہ میں سڑککے کنارے رکی ہوئی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثہ میں سندیپ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT