Monday , February 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سرک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ ناگیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ 9 فروری کے دن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراکر بے قابو ہونے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں زخمی شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 34 سالہ شخص سوامی پرساد جو وی وی نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ملکاجگیری علاقہ میں واقع ایک چوراہے پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر نے یہ شخص گر پڑا اور ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT