Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ اور کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 57 سالہ محمد خواجہ جو ریاست نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص کنچن باغ حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 22سالہ سریکانت جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کیسرا حدود میں پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT