Tuesday , April 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) افضل گنج اور عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 23 سالہ فیروز شریف جو پیشہ سے خانگی ملازم آصف نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح یہ نوجوان موٹر سائیکل پر افضل گنج علاقہ سے گذر رہا تھا کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تارامتی پیٹ عبداللہ پور میٹ علاقہ کا ساکن کل رات یہ شخص اوٹر رنگ روڈ کی سرویس روڈ سے گذر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اس وقت موٹر سائیکل پر اقبال بھی موجود ھتا جو متوفی کا ساتھی بتایا گیا ہے ۔ اس حادثہ میں اقبال زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT