Tuesday , December 11 2018

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ علاقے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 60 سالہ شیخ محبوب ساکن وٹے پلی فلک نما /23 نومبر کو سڑک عبور کررہا تھا کہ اچانک نامعلوم موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں شیخ محبوب شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں پہاڑی شریف علاقے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 22 سالہ ایم جگن جو پیشہ سے مزدور تھا ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب جگن اور اس کا ساتھی رویندر ہرشا گوڑہ پہاڑی شریف سے موٹر سائیکل پر گزررہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر دیدی ۔ پولیس پہاڑی شریف نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT