Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور جوبلی ہلز کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ابراہیم پٹنم علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حیات نگر حدود میں ایک آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 23 سالہ شیوا کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ غفار نگر مادھاپور کے ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام کیرالہ ترویندرم سے بتایا گیا ہے ۔ کل وہ ایک مسافر بردار آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ روڈ نمبر 36 جوبلی ہلز پر آٹو ڈیوائڈر سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے علاقہ کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT