Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) میڑچل اور دنڈیگل کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ میڑچل پولیس کے مطابق 48 سالہ محبوب احمد جو میڑچل علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے الیکٹریشن بتایا گیا ہے ۔ وہ 16 مارچ کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس کے م

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) میڑچل اور دنڈیگل کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ میڑچل پولیس کے مطابق 48 سالہ محبوب احمد جو میڑچل علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے الیکٹریشن بتایا گیا ہے ۔ وہ 16 مارچ کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 40 سالہ چندرا شیکھر جو گاگیلاپور علاقہ کا ساکن تھا کل شام موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹریکٹر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT