Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) بلارم اور شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بلارم پولیس کے مطابق 28 سالہ چندرا شیکھر جو بلارم کے ساکن ایلایا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے انجینئیر بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ رات دیر گئے کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ کے بلرام جو پیشہ سے ڈرائیور تھا شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT