Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 54 سالہ محمد بہاؤالدین جو پیشہ سے ڈرائیور تھا نواب صاحب کنٹہ علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں وہ کل صبح پلر نمبر 149 کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی رات دیر گئے ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ شیخ عرفان جو پٹن چیرو علاقہ کے ساکن شیخ اسماعیل کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے وہ لاری میں جارہا تھا کہ حیات نگر کے قریب بڑے لاری کنٹینر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT