Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ایل بی نگر حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 سالہ نرسمہا جو این ٹی آر نگر میں رہتا تھا کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران وہ خانگی انجینئرنگ کالج کی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ دوسرے حادثہ میں 35 سالہ پی پلایا جو نیڈور ضلع نلگنڈہ کا ساکن تھا کل ایل بی نگر میں واقع ایک کارپوریٹ ہاسپٹل کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT