Saturday , December 15 2018

-سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) چارمینار اور ایل بی نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بے لگام خانگی بس کی بے قابو رفتار کے سبب ہائی کورٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں 19 سالہ سید مدثر حسین ہلاک ہوگیا ۔ انٹر کا طالب علم سید مدثر جو کشن باغ علاقہ کے ساکن سید منور حسین کا بیٹا تھا ۔ آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ہائی کورٹ کے قریب ایک خانگی بس نے اس طالب علم کو اپنی زد میں لے لیا ۔ مقام حادثہ پر دلخراش مناظر کو دیکھ کر عوام نے برہمی کا اظہار کیا۔ چارمینار پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ رمیش جو پیشہ سے پلمبر تھا ۔ آنند نگر ایل بی نگر میں رہتا تھا ۔ 20 مارچ کے دن وہ اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT