Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ بالانگر اور سنتوش نگر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد پاشاہ جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ گذشتہ ہفتہ سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق ایک 40 سالہ نامعلوم شخص جو کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران ڈی ایم آر ایل چوراہے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT