Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میڑپلی اور بیگم پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 68 سالہ ستیہ نارائنا جو ملازمت سے سبکدوش ہوچکا تھا ۔ پیرزادہ گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ آج صبح چہل قدمی کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق37 سالہ گارڈن فرش نامی شخص جو گوتم نگر کالونی علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج صبح اپنی موٹر سائیکل پر بیگم پیٹ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں گارڈن فرش ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT