Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو ہلاک

سڑک حادثات میں دو ہلاک

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ نارسنگی اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 48 سالہ نریندر جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ نارسنگی علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ وائی ایس آر چوراہے کے قریب تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 44 سالہ بھومیشور یادو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گاگیلاپور میں رہتا تھا ۔ 13 نومبر کو وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT