Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں روز بروز اضافہ،شام اور رات کے وقت واقعات ، عہدیداروں کا غور و فکر

سڑک حادثات میں روز بروز اضافہ،شام اور رات کے وقت واقعات ، عہدیداروں کا غور و فکر

حیدرآباد ۔ /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایک سڑک حادثہ کے پیچھے کئی طرح کی وجوہات ہوتی ہیں ۔ مثلاً سڑک کا خراب ہونا ، تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑیاں چلانا وغیرہ کچھ بھی ہو نتیجتاً سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے افراد خاندان اپنوں سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ سائبر آباد کمشنریٹ کی حدود میں شام 6 بجے تا رات 9 بجے کے درمیان سڑک حادثات زیادہ ہورہے ہیں ۔ جن میں اکثر کی موت واقع ہورہی ہے ۔ حادثات میں 20 فیصد ان ہی اوقات میں درج کئے گئے ہیں ۔ بعد ازاں رات 6 تا 12 بجے کے درمیان بھی کافی حد تک حادثات درج کئے جارہے ہیں ۔ دن کے اوقات میں حادثات نہ ہونے صرف رات کے اوقات میں حادثات پیش آنے کی وجہ سے عہدیداران نے غور و فکر کے بعد اس کے وجوہات کا جائزہ لیا ہے جس سے پتہ چلا کہ ذہنی تناؤ ، حالت نشہ میں ڈرائیونگ اور صحیح طور پر نظر نہ آنے والی لائٹس سسٹم کی وجہ سے شام 6 بجے تا رات 9 بجے کے درمیان زیادہ حادثات رونما ہورہے ہیں ۔ عوام جلد از جلد منزل مقصود پہونچنے کے چکر میں تیز رفتار سے ڈرائیونگ کرکے حادثات کا شکار ہورہے ہیں ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگ شام کے اقات میں حالت نشہ میں گاڑی چلارہے ہیں جبکہ پولیس ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے تحت حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کے باوجود اس طرح کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہورہی ہے ۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ شہر کی تقریباً تمام سڑکوں پر درست لائٹ سسٹم نہیں ہے ۔ چاہے وہ شہر کی بڑی سڑکیں ہوں یا چھوٹی سڑکیں درست لائٹ سسٹم کی عدم موجودگی اور سڑکوں پر جگہ جگہ کھڈ پڑگئے ہیں ۔ حالانکہ شہر کے بعض مقامات پر ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں مگر اس کے باوجود اکثر مقامات پر اندھیرے میں سفر کرنا پڑتا ہے ۔ سڑکوں پر موجود ان گڑھوں سے دن کے اوقات میں کسی طرح بچاجاسکتا ہے مگر رات کے اندھیروں میں ان گڑھوں سے بچنا مشکل ہے ۔ نتیجتاً حادثات پیش آرہے ہیں ۔ اگر سڑکوں کی مرمت اور درست لائٹ سسٹم کا قیام عمل میں لایا جائے تو ان حادثات پر روک لگ سکتی ہے ۔ امسال جنوری تا اگست ہونے والے حادثات اور اوقات کی تفصیلات:
صبح 9-6 بجے کے درمیان 48 صبح 12-9 بجے کے درمیان 53 دوپہر 3-12 بجے کے درمیان 50 دوپہر 6-4 بجے کے درمیان 66
شام 9-6 بجے کے درمیان 107 رات 12-9 بجے کے درمیان 89 رات 3-12 بجے کے درمیان 33 رات 6-3 بجے کے درمیان 29

TOPPOPULARRECENT