Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں زخمی افراد کی موت-

سڑک حادثات میں زخمی افراد کی موت-

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ کیرالا پولیس کے مطابق 43 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رسول پورہ بیگم پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا کل یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدیدزخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ای

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ کیرالا پولیس کے مطابق 43 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رسول پورہ بیگم پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا کل یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدیدزخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ لکشمیا جو پیشہ سے لیبر تھا بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ سھباش نگر کے علاقہ میں سڑک عبورکررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 32 سالہ شنکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ، کندکور ضلع رنگاریڈی کا ساکن بتایا گیا ۔ وہ /5 جنوری کو اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 55 سالہ راما سوامی جو حبشی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں سوامی آج فوت ہوگیا ۔ سوامی پیشہ سے لانڈری کا کاروبار کرتا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT