Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں زخمی دو افراد کی موت

سڑک حادثات میں زخمی دو افراد کی موت

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور کندکور پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ سرینو جو پیشہ سے خانگی ملازم ، پلی مامڑی علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 42 سالہ ستیہ جو پیشہ سے پلمبر ونستھلی پورم کے علاقہ ہائی کورٹ کالوٹی کا ساکن 2 ہفتہ قبل یہ شخص ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT