Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں زخمی چار افراد کی موت

سڑک حادثات میں زخمی چار افراد کی موت

حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول خاتون اور ایک کمسن طالب علم فوت ہوگیا ۔ راجندرنگر پولیس کے مطابق 13 سالہ عبدالسہیل خان جو ٹولی چوکی علاقہ کے ساکن عبدالنعیم خان کا بیٹا تھا ۔ 7 ویں جماعت کا طالب علم بتایا گیاہے ۔ یہ طالب علم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بدویل کے علاقہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 45 سالہ ساداماں جو سورارم علاقہ کے ساکن بالیا کی بیوی تھی ۔ کل اپنے شوہر اور نواسے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ایک خانگی کالج کی بس کی ٹکر سے خاتون فوت اور اس کا شوہر ، نواسہ شدید زخمی ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 49 سالہ راجیہ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ آر کے پورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 45 سالہ سرینواس جو پیشہ سے کسان تھا شاہ پور نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا تعلق ریاست کرناٹک سے بتایا گیا ہے ۔ وہ کل معین آباد کے علاقہ میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT