Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں سات افراد ہلاک

سڑک حادثات میں سات افراد ہلاک

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گگن پہاڑ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 43 یوسف قریشی فوت ہوگیا ۔ آر جی آئی شمس آباد پولیس کے مطاق یوسف قریشی بارگاہ یوسفینؒ کے علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص 10 جولائی کو گگن پہاڑ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 23 سالہ ٹی راماکرشنا جو سی اے کا طالب علم ۔ اندرا نگر یوسف گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ عبداللہ پور پیٹ پولیس کے مطابق 21 سالہ ومشی جو طالب علم تھا ناگاپلی ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن نرسمیا کا بیٹا 10 جولائی کے کو اس کے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اناج پور علاقہ میں گاڑی بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور سیل کے پتھر سے ٹکراکر شدید زخمی ومشی کل رات فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 34 سالہ گنیش جو پیشہ سے کسان چنتاپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص شدید بیمار تھا جس کو علاج کیلئے اس کے والد اور بھائی حیدرآباد منتقل کر رہے تھے جیسے ہی گاڑی حیدرآباد کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم پہونچی ۔ گڑم گوڑہ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں گنیش فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 37 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم نمبولی اڈہ علاقہ کا ساکن تھا کل شام یہ شخص گول ناکہ علاقہ سے واپس ہو رہا تھا کہ عنبرپیٹ علاقہ کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 24 سالہ پرشانت پیشہ سے خانگی ملازم ایس بی ایچ کالونی حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 9 جولائی کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حیات نگر اور ایل بی نگر کے درمیان آٹو نگر علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 55 سالہ جی لنگایا جو مزدور تھا ۔ بالانگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT