Sunday , February 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں سات افراد ہلاک

سڑک حادثات میں سات افراد ہلاک

حیدرآباد /15 نومبر (سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 71 سالہ محمد اسماعیل جو مانصاحب ٹینک علاقہ کے ساکن ریٹائرڈ ملازم بتائے گئے ہیں ۔ یہ شخص کل صبح کے اولین اوقات سروجنی دیوی ہاسپٹل کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔پولیس کے مطابق یہ شخص موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد محبوب جو پیشہ سے لیبر پریم نگر میاں پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو کل پیدل جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ خاتون سریشا جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازمہ تھی یہ خاتون گاچولہ رامارم علاقہ کے سکن کرشنیا کی بیوی جو بنجارہ ہلز کے علاقہ میں واقع ایک سافٹ ویر ٹکنالوجی میں ملازمہ تھی ۔ آج صبح کے اوقات پنشن آفس چوراہے کے قریب پیش آئے خوفناک حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق ایک تیزرفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر سریشا برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ وی برامر جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن سبارائیڈو کا بیٹا کل یہ شخص لنگر حوض کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ پلر نمبر 172 کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور برامر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 29 سالہ وینکٹایا جو پیشہ سے لاری ڈرائیور ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص 8 نومبر کو موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 22 سالہ بھرستا جو ایل بی نگر کے علاقہ آر ٹی سی کالونی میں رہتا تھا ۔ بی ٹیک سال آخر کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ جو شیری گوڑہ میں واقع ایک انجینئیرنگ کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ آج صبح یہ طالب علم موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ خانگی کالج کی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ سدرشن ریڈی جو پیشہ سے ایک انجینیئرنگ کالج میں کام کرتا تھا ۔ وی وی کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پداعنبرپیٹ کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT