Sunday , February 25 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں سب انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں سب انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) اپل اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 37 سالہ سریش بابو جو پیشہ سے ریزرو سب انسپکٹر تھا ۔ تلنگانہ اسپیشل پولیس کی تیسری بٹالین ابراہیم پٹنم سے وابستہ تھا ۔ یہ شحص یوسف گوڑہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو آج اپنی ایکٹیوا موٹر سائیکل پر اپل کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ لٹل فلاور اسکول کے روبرو ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص گنٹابابو ونپرتی ضلع محبوب نگر کا ساکن تھا ۔ 5 نومبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ یہ شخص ٹپر لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT