Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں ضعیف خاتون سمیت 3 ہلاک

سڑک حادثات میں ضعیف خاتون سمیت 3 ہلاک

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئیں ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد اسحاق جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ بنگلور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج صبح لاری لیکر حیدرآباد آیا تھا اور آوٹر رنگ روڈ پر گاڑی کو روک کر اس کی جانچ کرنے لگا ۔ اکثر ڈرائیور لاری کے ٹائروں اور انجن کی جانچ کرتے ہیں لاری کی جانچ کے دوران ایک تیز رفتار دوسری لاری نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں اسحاق ہلاک ہوگیا ۔ بالاپور پولیس کے مطابق 80 سالہ خاتون جعفر بیگم جو بالاپور علاقہ کے ساکن فیض اللہ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کار میں سفر کر رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے کار کو بچانے کیلئے ڈرائیور نے رخ موڑا اور اس دوران کار برقی پول سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں شدید زخمی خاتون کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص شنکر گوڑ جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کل اس کی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک کار کی زد میں آکر گوڑ شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT