Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد یوسف جو پیشہ سے تاجر تھا کتہ گوڑہ باٹا سنگارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 8 اپریل کو محمد یوسف اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کتہ گوڑہ علاقہ میں واقعہ بریج کے قریب ایک نامعل

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد یوسف جو پیشہ سے تاجر تھا کتہ گوڑہ باٹا سنگارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 8 اپریل کو محمد یوسف اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کتہ گوڑہ علاقہ میں واقعہ بریج کے قریب ایک نامعلوم کار کی زد میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ مدیلین جو پیشہ سے میستری تھا ۔ لننن نگر ساکن بتایا گیا ہے کل سڑک عبور کرنے کے دوران ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بلارم پولیس کے مطابق 53 سالہ بالیا جو پیشہ سے خانگی ملازم کوتور ولیج کا ساکن تھا ۔ 4 اپریل کو وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ وسنتا جو علی آباد علاقہ کے ساکن لکشماریڈی کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز اپنی اسکوٹی موٹر بائیکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زحمی وسنتا کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ این راملو جو پیشہ سے ویلڈر تھا ۔ بی این ریڈی نگر علاقہ کا بتایا گیا ہے ۔ وہ چرلہ پلی کے علاقہ میں آج صبح سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT