Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 19 سالہ رحیم الدین فوت ہوگیا جو موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے سبب حادثہ 29 جنوری دن پیش آیا ۔ رحیم الدین پیشہ سے لیبر اور مشیرآباد علاقہ کے ساکن محمد بشیرالدین کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطاق 19 سالہ آکاش جو پیشہ سے بیکری ورکر جگت گیری نگر کالونی کا ساکن کل رات آکاش نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ اس واقعہ کو قتل تصور کیا جارہا تھا ۔ تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقع کو حادثہ قرار دیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 62 سالہ لنگا راجو جو چنا نوکٹہ علاقہ کا ساکن اور ریٹائرڈ ملازم ۔ کل اپنی ایکٹوا گاڑی پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 52 سالہ خاتون ساویتری جو گوشہ محل علاقہ کے ساکن اپنی موٹر سائیکل ایکٹوا پر گذرہی تھی کہ اسناپور چوراہے پر خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں یہ خاتون لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔کندکور پولیس کے مطابق 32 سالہ منالو جو پیشہ سے لاری ڈرائیور کندکور علاقہ کا ساکن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کل شام حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT