Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ /4 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 37 سالہ سائی ستیہ پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا نریڈمیڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 20 سالہ کارتیک جو طالبعلم تھا نلہ کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام کورٹلہ کریم نگر بتایا گیا ہے ۔ کل نارسنگی حدود میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر کارتیک شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا جبکہ نارسنگی میں اسطرح کے ایک اور سڑک حادثہ میں 20 سالہ سریتا تیز رفتار کار کی  زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ سریتا نارسنگی علاقہ کے ساکن مانگی لال کی بیوی تھی جو ضلع ورنگل کے متوطن ہیں ۔ یہ خاتون کل سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ ایدیا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ نارائن پیٹ ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گزشتہ ہفتہ موٹر سیکل پر حیات نگر علاقہ سے گزررہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ چندرا شیکھر جو متنگی ضلع میدک کا متوطن تھا کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT