Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبر آباد اور رنگاریڈی حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی   ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 60 سالہ پاپایا جو پیشہ سے مزدور تھا اپوگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ /22 مارچ کے دن یہ شخص اپنی موثر سیکل پر چلکل گوڑہ علاقہ سے گزررہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں وہ کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 57 سالہ نوین جو پیشہ سے میستری تھا آر آر نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق  45 سالہ انجنیلو جو پیشہ سے کسان تھا ۔ شاہ میرپیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 26 سالہ نرسمہا ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل لاری لیکر جارہا تھا کہ اس کی لاری دوسری لاری سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسماں جو مارپلی علاقہ کی ساکن تھی /20 مارچ کے دن یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے د وران ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT