Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ منان خان جو صابر نگر آصف نگر علاقہ کے ساکن رحیم خان کا بیٹا کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر منان خان ہلاک ہوگیا ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 62 سالہ افضل علی جو یوسف نگر علاقہ کے ساکن تھے ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ لکشمی بائی جو افضل ساگر علاقہ کے ساکن شیوایا کی بیوی کی 4 اپریل کو یہ خاتون موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ کندکور پولیس کے مطابق 50 سالہ لکشی پتی جو مامڑپلی علاقہ کا سکن تھی۔

TOPPOPULARRECENT