Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 28 سالہ موہن کرشنا جو روزگار کی تلاش میں تھا ۔ نظام پیٹ کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سایکل پر جوبلی ہلز کی جانب سے مادھاپور کی جانب جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا جس میں موہن نامعلوم لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 26 سالہ شیوانند جو پیشہ سے لیبر اور کارپینٹر تھا ۔ چنتل قطب اللہ پور میں رہتا تھا ۔ اترپردیش کا متوطن بتایاگیا ہے ۔ وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں شیوا نند فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 30 سالہ لنگاراجو جو کرناٹک کا متوطن تھا ۔گذشتہ شب لاری لیکر حیدرآباد آیا تھا ۔ یہ شخص جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ لاری آوٹر رنگ روڈ پر رکنے کے بعد سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ چندراماں جو چندا نگر علاقہ کے ساکن رمنیا کی بیوی تھی ۔ کل اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ کندکور پولیس کے مطابق 35 سالہ سائیلو جو ناگارم میں رہتا تھا پیشہ سے کسان بتایا گیا ہے ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT