Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول نامعلوم خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول نامعلوم خاتون ہلاک

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک نامعلوم خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد علی جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ ہمایوں نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 5 ستمبر کو یہ شخص موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 24 سالہ سید آصف جو حمایت ساگر علاقہ کے ساکن سید یسین کا بیٹا تھا یہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل یو ٹرن لینے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں سید آصف فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 28 سالہ مہیش جو مامڑپلی سردار نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے کسان بتایا گیا ہے وہ آج ٹریکٹر اُلٹ جانے کے سبب برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 38 سالہ ویرایا جو پیشہ سے لیبر تھا چنگی چرلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص کیسرا چوراہے پر پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق ایک خاتون جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے ۔ تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ یہ خاتون پدا عنبرپیٹ کے علاقہ میں آوٹر رنگ روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT