Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ لڑکی جو توکو گوڑہ علاقہ کے ساکن دھریندر گؤڑ کی بیٹی تھی ۔ یہ شخص اینٹ کی بھٹی میں کام کرتا تھا اور اس کے بیوی بچوں کے ساتھ وہیں رہتا تھا ۔ صبح کے اولین اوقات ایک لاری جو اینٹ کی بھٹی پر تھی اس لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب کمسن لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ آدی بٹلہ پولیس کے مطابق 47 سالہ سری سیلم اور 35 سالہ کھیریا جو ساتھی تھے جو آج صبح آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ یہ دونوں جو کار میں سوار تھے ۔ گجویل سے تملور جارہے تھے کہ دنڈالہ پارک علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ ان کی کار بے قابو ہوکر ایک لاری سے ٹکرا گئی اور دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 25 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 16 مارچ کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں موٹر سائیکل حادثہ کا شکار اور یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ شخص بھانو جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا راجندر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص آج رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہرکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT