Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) سائبرآباد و رنگاریڈی حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ نریش جوپیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے۔ نارسنگی حدود میں رہتا تھا۔ 6 اپریل کو آوٹر رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پرگی پولیس کے مطابق 15 سالہ نریش جو طالب علم بتایا گیا ہے یاچارم علاقہ کے ساکن یادیاکا بیٹا 30 مارچ کو پیش آئے حادثہ میں نریش شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 29 سالہ سنجوریا جو پیشہ سے بزنسمین تھا چکلور معین آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ٹریکٹر کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ کیسرا پولیس کے مطابق 26 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے مزدور تھا، کیسرا علاقہ میں رہتا تھا جو اترپردیش ریاست کا متوطن بتایا گیا ہے۔ کل شام وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 65 سالہ راجمندر ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا۔ اپل علاقہ میں رہتا تھا۔ 4 اپریل کو سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT