Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں دو افراد آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ چارمینار پولیس کے مطابق 23 سالہ شحص شیوا کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم اور دودھ باؤلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح کے اوقات یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر پیٹلہ برج سی آر ہیڈ کوارٹر کے راستہ سے گذر رہا تھا کہ ایک آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 23 سالہ نریش جو پیشہ سے ناریل فروخت کرنے کا کام کرتا تھا ۔ چلکور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق کل پیش آئے سڑک حادثہ میں نریش آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 55 سالہ شخص چندرا شیکھر جو ایک اپارٹمنٹ میں رہتا تھا 18 اگست کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 38 سالہ وٹھل جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اپوگوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل شام یہ شخص چندرائن گٹہ چوراہے سے گذر رہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندرنگر پولیس کے مطابق 38 سالہ ایسوجو پریماوتی پیٹ علاقہ کا ساکن تھا 23 اگست کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پلر نمبر 147 کے قریب موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT