Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 15 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق ایک 55 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے شیخ پیٹ نالہ علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نا معلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ترملگیری پولیس کے مطابق 60 سالہ کسم انا جو اولڈ الوال علاقہ کا ساکن تھا 4 اپریل کے دن پیدل جارہا تھا کہ نا معلوم گاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھاجس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 65 سالہ یادماں گھٹکیسر کے علاقہ میں رہتی تھی۔انجیا نامی شخص کی بیوی بتائی گئی ہے۔ وہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ 5 اپریل کے دن موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور آج علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 42 سالہ پریم چند جو یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے گذشتہ ہفتہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سیکل سے تصادم پیش آیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ہے۔ اپل پولیس کے مطابق 22 سالہ بالاجی جو وینکٹ سبا ریڈی کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ ایس آر نگر میںرہتا تھا جس کا آبائی مقام کڑپہ بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے ساتھی چنا راجو کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT