Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 18 سالہ افروز جو بورا بنڈہ نیو اللہ پور علاقہ کے ساکن شخص جانی بابو کا بیٹا تھا ۔ آج صبح یہ نوجوان اپنے ساتھی ایوناش کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مادھاپور کے علاقہ میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جنہیں فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 21 سالہ یاکیا اور 21 سالہ راجو ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار نامعلوم گاڑی سے بچاؤ کی کوشش میں حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ ان کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور دونوں ہلاک ہوگئے ۔ یاکیا پیشہ سے کار ڈرائیور تھا جنگاؤں کا متوطن تھا جبکہ راجو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 52 سالہ دیاکر چاری سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق چاری اناپورنا کالونی بڑنگ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا 12 نومبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں چاری کل رات فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 64 سالہ وائی سینکٹیشور راؤ جو کملانگر ونستھلی پورم علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گذشتہ روز یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT