Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 5 افراد فوت و دیگر زخمی ہوگئے ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ رامایا جو پیشہ سے کار پینٹر تھا جو اپوگوڑہ، چھتری ناکہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل پھسل بنڈہ کے علاقہ میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں زخمی رامیا ۔ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 55 سالہ چندریا اور 26 سالہ رمیش جو گوکلدام شنکر پلی علاقہ کے ساکنان تھے کل رات ٹکریکٹر الٹ جانے کے سبب پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئے ۔ اس حادثہ میں دیگر 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ معین آباد پولیس نے بتایا کہ رمیش اور چندریا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک ساتھی کی شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ حادثات میں 49 سالہ ایک شخص اپاراؤ جو سریکاکلم کا ساکن تھا اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے آیا تھا ۔ 11 اگست کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ کل رات فوت ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں بھی جو ضلع پریشد اسکول ترکاپلی کے قریب پیش آیا 45 سالہ نامعلوم شحص سڑک عبور کرنے کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT